ایف بی آرمیں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹفکیشن جاری

اسلام آباد /لاہور(بی ایل ٰآئی) فیڈرل بورڈ آف ریوینو(ایف بی آر)میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ملک بھر میں تقررو تبادلے کر دیئے ، چیئرمین ایف بی آر نے طارق پاشا نے نوٹفکیشن جاری کر دیا
تفصیلات کے مطابق تسنیم رحمان کو ممبر بورڈ ایڈمن ، خواجہ تنویر احمد کو ممبر آئی آر آپریشن ، رحمت اللہ وزیر کو ممبر ٹیکس پئیر آڈٹ اسلام آباد ، مس نوشین جاوید کو ممبر بورڈ، خواجہ عدنان ظہیر کو ممبر آئی ٹی ونگ بورڈ اسلام آباد ،سید ایاز محمود کو ڈی جی سپیشل انیشیٹو، ڈاکٹر فضل محمود ابریجو کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کوآپریٹو کراچی ، سیما شکیل کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پئیر کراچی ، ذوالقرنین ترمذی کو آر ٹی او ٹو کا ایڈیشنل ، شاہ محمود کو ڈی جی انٹیلی جنس اور انوسٹی گیشن ، محبوبہ رزاق کو چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو روالپنڈی، ڈاکٹر محمد اکرم خان کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ٹیکس آفس فیصل آباد، سید عمران رضا کاظمی کو چیف کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ ،
تنویر اختر کو ڈی جی او پی ایس اور پی ٹی جی اسلام آباد،حبیب اللہ خان کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، ناہید اظہر کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو او پی ایس ریجنل ٹیکس حیدر آباد، محمود اسلم کو ڈی جی او پی ایس اور ڈبلیو ایچ، ٹی اسلام آبادجبکہ عامر علی خان تالپور کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو او پی ایس ایبٹ آبادتعینات کیا گیا ہے ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.