پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے قلندر کو قابو کرلیا،

پی ایس ایل ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے قلندر کو قابو کرلیا،
، ڈیل پوٹ ، فہیم اشرف نے قلندر کو رسوا کردیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے238 رنز کا ریکارڈ بنایا، ڈیل پوٹ کی تیز ترین سنچری، فہیم اشرف کے چھ شکار، لاہور قلندرکی ٹیم189 رنزبناکر49 رنز سے ہار گئی،

کراچی ( رپورٹ: طار ق اسلم )پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچ میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیتڈ نے باآسانی 49سے شکست دیدی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل پوٹ نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری جڑی دی ۔ڈیل پوٹ نے60 گیندوں پر117 رنز بناکر پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ قائم کیا،فہیم اشرف میں صرف 19رنز دیکر6 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈن کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر238 رنزبناکر پی ایس ایل فور کا سب سے بڑا سکور ر کے رنزکا ہمالیہ کھڑا کردیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں ہوا۔ بہترین بلے باز لوک رونکی بغیرکوئی رن بنائے پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے ، ان کو شاہین شاہ آفریدی نے حارث سہیل کے ہاتھوں پولین کی راہ دکھائی۔ دوسری وکٹ32 رنز کے مجوعی اسکور پر گری جب سالٹ دس رنز آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر ڈیل پوٹ اور والٹن نے تیسری وکٹ کی شراکت میں118 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستخکم کردیا۔ والٹن30 گیندوں پر 48رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگ میں چار چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ آصف علی نے صرف21 گیندوں پر 55رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، جس میں چھ چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ ڈیل پوٹ نے پاکستان سپر لیگ کی فاسٹ سنچری49 گیندوں پر اسکور کی اور میچ میں13 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے117 رنز60 گیندوں بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔لاہور قلندر کی ٹیم سے 239رنز بڑے ہدف کے تعاقب میں 189رنز بناسکی۔ پہلی وکٹ پر اوپنر فخر زمان اور ڈدنچے نے51 رنز بنائے۔ اس موقع پر ڈونچے18 پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ فخر زمان65 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 20 گیندوں پر 38رنز تین چھکے اور چار چوکے کی مدد سے اسکور کئے۔ اس کے بعد وقفے سے گرتی رہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تباہ کن بولنگ کراتے ہوئے اپنے چار اوور کے اسپیل میں صرف 19رنز دیکر6 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔رومان رئیس نے45 رنز اور شاداب خان نے37 رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ پاکستان سپر لیگ فور کے کراچی میں میچز کے پہلے مقابلے میں مہمان خصوصی تھے،ان کے ساتھ چیئرمین پی سی بی احسان مانی، ایم ڈی وسیم خان،سبحان احمد،سمیت دیگر آفیشل موجود تھے۔ میچ سے قبل پاکستان کو قومی ترانہ بجایا گیا۔اور وزیراعلی سندھ سمیت تمام مہمانوں اوراسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ترانہ گیا۔میچ کے آغاز کا اعلان ہوتے ہی اسٹیڈیم کے مختلف انکلورژمیں موجود شائقین نے اپنے موبائل فونز کی لائٹ جلاکر میدان کو روشن کردیا ۔اسٹیڈیم میں نصب الیکٹرونک اسکور ر بورڈ کی وجہ سے وہاں کا اسٹیڈیم میں گنجائش کم ہوگئی ہے۔ باقی تمام انکلورژ میں شائقین کی بڑی تعداد سے اسٹیڈیم بھر گیا۔ تاہم ہاؤس فل نہیں ہوسکا۔نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں اہلیاں کراچی کا جوش وخروش نمایاں رہا، لوگ گیٹ کھولنے کے انتظار میں لمبی لمبی لائن میں کھڑے ہوکر اپنے گیٹ نمبر سے انکلورژ میں جانے کئے وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے۔کھلاڑیوں کے چوکے ،چھکے اور وکٹ لینے اور کیچ آؤٹ ہونے پر شائقین خوب جوش سے داد دیتے رہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں چند انکلورژ جن میں وسیم اکرم،مشتاق محمد،جاوید میانداد، حنیف محمد کے مہنگے انکلورژ میں شائقین کی تعداد کم رہی۔ یہ انکلورژ فل نہ ہوسکے۔اور ان انکلورژ میں کرسیاں خالی نظر آئیں۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آٹھ میچز کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندر کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈکو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر دونوں ٹیموں کی پرفارمنس پر شائقین داد دیتے رہے۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں وی آئی پی انکلورژجاوید میانداد اور فضل محمود میں ڈریکوریشن سے منگوائی گئی کرسیاں لگائی گئیں کیونکہ ان انکلورژ میں فولڈنگ کرسیاں نہیں لگ سکی تھی۔ اس لئے ان انکلورژ میں صاف ستھری اور سفید کور لگاکر وی آئی پی مہمانوں کے لئے تیار کیا گیا،ان انکلورژ کے لئے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ قیمت بارہ ہزارروپے کی مہنگی ٹکٹ رکھی گئی ہیں۔

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیتڈ کی بیٹنگ کی پہلی گیند پر لوک رونچی کے سلپ میں آؤٹ ہونے پر میدان مین سنسنی پھیل گئی۔لاہور قلندر کی جانب سے پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا اور ان کی پہلی گیند پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لوک رونچی بغیر کوئی رن اسکور کئے پہلی سلپ میں حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پولین لوٹ گئے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.