ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے اضافہ حکومت کی ناکامی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے اضافہ حکومت کی ناکامی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے اضافہ حکومت کی ناکامی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی( بی ایل آٸی)مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایک دن میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے اضافے سے ملک کی معیشت کو 600 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وزیر اعظم 92 کے ورلڈ کپ سے باہر ہی نہیں نکل رہے۔ پولیس ایکٹ 2019ء نافذ العمل ہوچکا ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز میں ڈالر کی قیمت میں چھ روپے اضافہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنی تقاریر میں قوم سے کہا کہ کرتے تھے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے سو ارب کا نقصان ہوتا ہے۔ ان کی منطق کے مطابق آج چھ سو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ حکومت نے خود تسلیم کرلیا ان کے دور میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ پولیس ایکٹ دو ہزار انیس گزشتہ روز سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان 92 کے ورلڈ کپ سے باہر نکلیں۔ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن سے مشاورت کریں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.