امریکیوں کے بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے امریکی شہریوں کے بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

امریکی اخباردی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کی شہری آزادی کی کمیٹی نے یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے خیر سگالی معاہدے پر رضامندی میں ناکامی پر کیا، جس کے تحت 5 یورپی ممالک رومانیا، پولینڈ، قبرص، بلغاریہ اور کروشیا کے شہری بغیر ویزے امریکا کا سفر کرسکتے تھے۔یورپی کمیشن نے 3 سال قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہا، لیکن اس حوالے سے کوئی قانونی قدم اٹھایا جانا باقی تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی امریکی شہریوں کو بغیر ویزا یورپ سفر کرنے کی سہولت ختم کرنے پر زور دیا تھا، تاکہ واشنگٹن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔یورپی پارلیمنٹ کے بغیر ویزے کی سفری سہولت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیئے جانے کے بعد امریکی شہریوں کو اگلے 12 ماہ یورپی ممالک جانے کے لیے اضافی سفری دستاویزات کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.