جاوید آفریدی نے لاہورمیں لندن کے ہر دلعزیز مئیر  صادق خان سے ملاقات کی

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی مئیر لندن صادق خان سے ملاقات, “پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے کام متاثرکن ہے, دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اسپورٹس روابط دونوں ملکوں کو مزید قریب لائیں گے” صادق خان

چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے لاہورمیں لندن کے ہر دلعزیز مئیر  صادق خان سے ملاقات کی .جاوید آفریدی نے صادق خان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا .ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کھیلوں کے زریعے دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے , اکنامک کوریڈور اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .کرکٹ سے گہری دلچپسی رکھنے والے جانب صادق خان نے پشاور زلمی کی جیت پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن تھری میں بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی . چئیرمین زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر پشاور زلمی کی شرٹ اور زلمی ٹیم کے دستخط والا بیٹ صادق خان کو پیش کیا اور پاکستان سپر لیگ کے میچ دیکھنے کے لیے یوااے ای اور پاکستان آنے کی دعوت دی

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.