میکسیکو میں 7.1شدت کا زلزلہ،220 افراد ہلاک

میکسیکو (بی ایل ٰآئی) میں ریکٹر سکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں گرنے سے 220 افراد ہلاک ہوگئے۔

میکسیکو حکام کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت تین دیگر ریاستوں میں درجنوں عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی اسکولوں میں بچوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

دارالحکومت میکسیکو سٹی کے مضافات میں صرف ایک سکول سے 20 بچوں اور دو بالغ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ یہاں مزید 30 بچے لاپتہ ہیں۔شدید زلزلے کے بعد میکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند اور شہری عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آئے ایک شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق آنے والے زلزلے کی وجہ سے کئی شہروں میں الارم بجے تاہم بہت سے شہریوں نے یہ خیال کیا کہ یہ اس تاریخی زلزلے کی یاد میں بجائے جا رہے ہیں۔ دو ہفتے قبل میکسیکو میں 8.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا میں تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.