نیو یارک(بی ایل آ ئی) ایکشن کے معروف ہالی ووڈ اداکار جیکی چن کی نئی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم” کنگفویوگا“ کاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹینلے ٹونگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے آثار قدیمہ کے ماہر چینی پروفیسر کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستان میں خزانے کی تلاش کے لئے نکلتا ہے۔میکسین ڈی ویر کی پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں سال سینما گھروںمیں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کی کاسٹ میں جیکی چن کے علاوہ ایرک سانگ،عارف رحمان،دشا پٹانی،سونو سود اور امیرا دستور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔