سماجی کارکن انا کنول کی وزیراعلیٰ سندھ گورنر سندھ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

کراچی (اشتیاق شاہ) پولیو ورکرز اور سماجی کارکن انا کنول کالعدم دہشتگردوں کے نشانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد اسلحہ بردار دہشتگردوں نے بلوچ ہوٹل لیاقت آباد کے قریب گاڑی روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی واقعہ کی اطلاع لیاقت آباد تھانے میں درج کرادی گئی تفصیلات کےمطابق پولیو ورکر و سماجی کارکن انا کنول جسے کچھ عرصے سے کالعدم تنظیمیوں کے دہشتگردوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی تھی جس کے بعد انا کنول اپنی زندگی روپوشی میں گزارنے لگی لیکن گزشتہ دنوں پولیو ورکر و سماجی کارکن انا کنول اپنے شوہر کے ہمرا ہسپتال جارہی تھی تو راستے میں لیاقت آباد بلوچ ہوٹل کے قریب مسلح دہشتگردوں نے گاڑی کو روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر انا کنول کے شوہر نے گاڑی سے موٹر سائیکل سوار مسلح دہشتگردوں کو ٹکر مار کے قریبی تھانے لیاقت آباد میں چلے گئے وہاں پہنچ کر پیش آنے والے واقعہ کی رپورٹ بھی درج کرادی گئی وزیراعلیٰ سندھ گورنر سندھ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے پولیو ورکر و سماجی کارکن انا کنول کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.