طلبہ تنظیم نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ایڈمن بلاک کو تالےلگادیے

اسلام آباد

قائداعظم یونیورسٹی میں لسانی تنظیم کے طلبہ نے ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایڈمن بلاک کوتالے لگا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیم نے ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے اور آج یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کو تالے بھی لگادیئے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں انتظامیہ کی جانب سے ایک ہفتے میں ہمارے ساتھی طلبہ کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن ابھی عملدرآمد نہیں ہوا، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو جامعہ میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق وی سی ڈاکٹر جاوید اشرف نے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کو فون کرکے حالات سے آگاہ کردیا ہے اور بتایا ہے کہ لسانی تنظیم کے معاملے کو جلد حل کرلیا جائے گا تاہم وزیرداخلہ طلبہ سے پرامن رہنے کی درخواست کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والی تنظیم کو دوسری لسانی تنظیم کی حمایت بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.