اگر آپ اپنی مرضی کاخواب دیکھناچاہتے ہیں تو یہ کام کریں

لندن(نیوزڈیسک) اگر ہمیں کوئی براخواب آجائے تو ہم کافی پریشان کوہوجاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس کی تعبیر اچھی نہیں ہوگی لیکن اب ماہرین نفسیات نے ایسے طریقے بتادئیے ہیں کہ جن پر عمل کرکے آپ اپنی مرضی کے خواب دیکھ سکتے ہیں۔ آئیے آپ کو ان کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔
سونے سے پہلے غور وفکر
سوتے ہوئے اپنے دن بھر کی باتوں کو سوچنے کی بجائے ان باتوں پر توجہ مرکوز کریں جن کا خواب دیکھنا چاہتے ہیں۔اپنے آپ سے باتیں کرتے ہوئے کہیں کہ آپ سونے لگے ہیں اور ااپ کو دن کی باتوں پر کوئی دھیان نہیں دینا۔غوروفکر کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ آپ منفی خیالات سے دور رہیں گے۔
خواب دیکھنے کی مشق کریں
جب بھی بستر پر لیٹیں تو سونے سے قبل ان باتوں کے بارے میں جنہیں آپ اپنے خواب میں دیکھنا چاہتے ہیں،یہ ایک طرح کی مشق ہے جس میں آپ اپنے خواب کو دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ابتداءمیں آپ کو تھوڑی مشکل ضرور ہوگی لیکن کچھ دن میں آپ اس قدر ماہر ہوجائیں گے کہ بآسانی ان باتوں کو اپنے خواب میں لاسکیں گے۔اپنے آپ کو اس بات پر قائل کریں کہ آپ جو دیکھ رہے ہیں یہ حقیقت نہیں بلکہ خواب ہے ،جیسے ہی آپ نیند میں جائیں گے تو آپ کو ان خیالات سے ملتے جلتے خواب آنے لگیں گے جو آپ سوچتے ہوئے سوئے تھے۔
اپنے اردگرد چیزیں رکھیں
اگر آپ کسی فرد کے بارے میں خواب دیکھنا چاہتے ہیں تواس کی ایک تصویر اپنے پاس رکھیں اور سوتے ہوئے اسے دیکھیں ،جیسے ہی آپ سوئیں گے آپ کو نیند میں اس شخص کی شکل نظر آئے گی۔ ہوسکتا ہے کہ ابتداءمیں ایسا نہ ہولیکن کچھ دن بعد یہ ممکن ہوسکے گا۔اسی طرح اگر آپ کسی واقعہ کے بارے میں خوبا دیکھنا چاہتے ہیں تو اس واقعہ سے ملتی جلتی کوئی چیز اپنے کمرے یابستر کے پاس رکھیں۔
سونے سے پہلے بات چیت کم کریں
آپ کو چاہیے کہ سونے سے قبل اپنے اردگرد موجود لوگوں سے بات کم کریںاور صرف اس چیز پرفوکس کریں جس کے بارے میں آپ سوچ رہے ہیں اور جسے خواب میں دیکھنا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.