نامورکھلاڑیوں کی عمران خان کو مبارکباد

انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے۔ پی ٹی آئی کی کامیابی پر مختلف پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئےاپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ’تحریک انصاف اور عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘

Shahid Afridi

@SAfridiOfficial

Congrat PTI and @ImranKhanPTI on a truly historic victory! The 22 yr old struggle has finally paid off & deservedly. Pakistanis have a lot of expectations from u I really hope u lead from the front! I request all opposing parties& media to accept the result and help rebuild 🇵🇰

آفریدی نے کہا کہ’22 سالہ جہدوجہد آخر کار رنگ لے آئی، پاکستان کو آپ سے بہت توقعات ہیں، مجھے اُمید ہے کہ آپ حقیقی لیڈر ثابت ہوں گے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام دیگر پارٹیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نتائج کو تسلیم کریں اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباددی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کوبلندیوں پر پہنچایا ،امید ہے کہ وہ بطور وزیر اعظم بھی پاکستان کوترقی کے آسمان پر لے جائیں گے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ عمران خان کو کام کرنے دیں، وہ عوام کا مستقبل بہتر بنائیں گے۔

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی عمران خان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ!! آپ نے ایک بار پھر کر دکھایا، کرپشن کے خلاف یہ طویل جدو جہد تھی‘۔

Mohammad Hafeez

@MHafeez22

Ma Shaa Allah @ImranKhanPTI U done it once again 🤲🏼, Long Marathon Struggle against corruption ✅, A man of Strong Believe , #GREATLEADER #IRONMAN 😍👏🏼👏🏼👏🏼👏🏼, Banay Ga Naya Pakistan 🇵🇰, IN SHAA ALLAH ,

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان طاقتور، بھروسہ مند اور بہترین رہنماہیں،بنے گا نیا پاکستان، انشاءاللہ۔ ‘

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اور کہا کہ پاکستان کو مل کر بہتر بنائیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ای ین بشپ نے عمران خان کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ ’پاکستان کے نئے وزیر اعظم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان۔ ‘

ian bishop@irbishi

My heartiest congratulations to the new Prime minister of Pakistan; Prime Minister Imran Khan. Proud to know an outstanding former player could achieve such an important role in leading ones country. May he lead with integrity and by example. Inshallah🙏🏽🙏🏽.

انہوں نے عمران خان کو دعا دیتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے آپ ایک مثالی لیڈر کے طور پر اپنے ملک کی خدمت کریں۔

شعیب اختر نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کی 22 سالہ محنت کا نتیجہ ہے۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

This is the result of 22 years of conviction , relentless efforts , determination and not giving up!
Congratulations @ImranKhanPTI You have done it!!!#PrimeMinisterImranKhan #NayaPakistan #ElectionPakistan2018Results

عمران خان کے سوا کون پاکستان کا بڑا اور بہتر لیڈر ہو سکتا ہے۔

Ramiz Raja

@iramizraja

Who could be a bigger and better example of a leader than Imran Khan, who as a super star had the world at his feet and yet elbow greased for 22 years to work for his objective and vision..he’s special and we are proud to have him as our Prime Minister..

انہوں نے کہا کہ وہ بہت خاص ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمیں عمران خان جیسا وزیر اعظم ملے گا۔

کمنٹیٹرہرشا بوگلے نے کہا عمران خان کو قوم کی رہنما ئی کرتا دیکھنا دلچسپ ہوگا۔

Harsha Bhogle

@bhogleharsha

So finally, Imran Khan as Prime Minister? Have admired him enormously as a cricketer and as a cricket captain. Will be interesting to see how he leads a nation.

چیئرمین آئی پی ایل راجیوشکلا نے بھی ایک پیغام میں عمران خان کو مبارکباد دی۔

Rajeev Shukla

@ShuklaRajiv

Heartiest congratulations to @ImranKhanPTI on successfully winning the Pakistan Elections, it has been my honour to have seen him grow through the last 22 years to get to this position. #PakistanElections2018

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.