ٹیکس ایمنسٹی سکیم ملکی معیشت کیلئے لائف سیونگ میڈیسن ہے :عارف حبیب

کراچی(بی ایل ٰآئی) عارف حبیب گروپ کے چیئرمین اور ملک کے معروف سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر سے کاروباری افراد میں ایک خوف سا بیٹھ گیا ہے لیکن ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کی آمد بڑھے گی جس سے لوگوں میں اعتماد آئے گا کیونکہ اس سکیم میں لوگ دلچسپی لے رہے ہیں لیکن اس سکیم کا وقت مختصر ہے اور جو فائدہ ملک کو ہونا چاہیئے وہ کم مدت میں نہیں ہوسکے گا۔

عارف حبیب نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کا مقصد ٹیکس بیس بڑھانا نہیں بلکہ ٹیکس ریٹ میں اضافہ کرنا ہے حالانکہ ٹیکس بیس بڑھا کر ہی حکومت اپنے وسائل میں اضافہ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاری مالیاتی خسارہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسی مسئلے کے حل کیلئے ایمنسٹی سکیم لائی گئی اوربزنس کمیونٹی نے اجتماعی طور پر اس سکیم کی حمایت کی ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ اس سکیم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے آگاہی پروگرامز کئے جائیں کیونکہ یہ ایمنسٹی سکیم ہماری بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کیلئے لائف سیونگ میڈیسن ہے۔ایک سوال کے جواب میں عارف حبیب نے کہا کہ نہ تو میں کسی تجارتی سیاست کا حصہ بن رہا ہوں اور نہ ہی مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے،میں خود کاروبار میں اتنا مصروف ہوں کہ کسی تجارتی نمائندہ ادارے کیلئے وقت نہیں نکال سکتا،میرے بارے میں کسی اخبار میں ایف پی سی سی آئی کی سیاست میں دلچسپی لینے کی خبر غلط تھی ہاں البتہ اگر ایف پی سی سی آئی یا کسی دوسرے تجارتی نمائندہ اداروں کے رہنما مجھ سے کوئی مثبت مشاورت کریں تو میں انہیں مشورے دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پوری بزنس کمیونٹی میری فیملی کی مانند ہے اور ان کے مابین اختلافات انہیں کمزور کرتے ہیں،میں چاہتا ہوں کہ سب اپنے اپنے اختلافات ختم اور متحد ہوکر بزنس کمیونٹی کے مفادات کیلئے جدوجہد کریں کیونکہ اسی طرح کامیابی ممکن ہے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں حل ہوسکیں گے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.