عمران خان نے شیخ رشید کو آج کے جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت دیدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو آج کے جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ ا ور پرویز خٹک مل کر ان کا استقبال کریں گے۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے آج کے جلسے میں ہر صورت شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے شیخ رشید نے کہا کہ وہ ہر صورت پریڈ گراﺅنڈ میں ہونے والے جلسے میں آئیں۔ ان کی آمد پر وہ اور پرویز خٹک مل کر ان کا استقبال کریں گے۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ رشید بھی اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کرتا ہے کہ آج کے جلسے میں شرکت کروں تاہم اب عمران خان نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے باقاعدہ شرکت کی دعوت بھی دیدی ہے۔
About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.