کراچی کی تاریخ میں عالمی معیار کی پہلی میراتھن کا انعقاد

کراچی کی تاریخ میں عالمی معیار کی پہلی میراتھن کا انعقاد

کراچی(بی ایل ٰآئی)شہر قائد کی تاریخ کی پہلی میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پہلی بار بین الاقوامی معیار کی 42.2کلو میٹر ہو رہی ہے۔

میراتھن ساحل کلفٹن پر نشانِ پاکستان سے شروع ہوئی جو کہ مختلف مقررہ راستوں سے گزرے گی، میراتھن مقامِ آغاز پر ہی اختتام پذیر ہوگی۔

خواتین اور بچوں کے ساتھ غیر ملکی اور سفارت کار بھی شامل ہیں جبکہ سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی بھی دوڑنے والوں میں شریک ہیں۔
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق لاکھانی بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔ میراتھن کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوگی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply