بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد شہید، 6 زخمی

راولپنڈی: 

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد کشمیر میں کوٹلی کے قریب  لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے صبح 8 بجے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی جارہی ہے جس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حواس باختہ بھارت کو سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا ہے جس کے بعد سے بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.