حکومت نے 600ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کرلی:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے 600ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی ہے ۔ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے دیگر توانائی کے ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔ انڈسٹری، پاور سیکٹر، سیا ین بی کو 24گھنٹے گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کو سمیٹتے ہوئے کیا۔

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک بھر میں 90نئی گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں اور تیل کے 1لاکھ بیرل سے زائد ذخائر دریافت کئے ہیں ۔ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ابھی تک پابندیاں لگنے کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔ تاپی کا افتتاح گزشتہ سال کیا گیا تھا۔ اس کی ذمہ دار ترکمانستان نے لی ہے امید کر رہے ہیں کہ اس کے ذریعہ ملک میں گیس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے600ملین کیوبک فٹ کی گیس آ رہی ہے اور یہ آئندہ سال جولائی تک 1200ملین کیوبک فٹ تک ہپنچ جائے گی۔انڈسٹری، پاور سیکٹر و دیگر صنعتی فیکٹریوں کو گیس24گھنٹے میسر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی صارفین کے کنکشن پر پابندی ختم کرنے کا سوچ رہی ہے۔ سردیوں میں پنجاب میں گیس کی کمی مختلف ذرائع سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.