’خوشی ہے خواجہ آصف کو کسی کا احترام تو یاد آیا‘

’خوشی ہے خواجہ آصف کو کسی کا احترام تو یاد آیا‘

اسلام آباد( بی ایل آٸی)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خوشی ہے آج خواجہ محمد آصف کو کسی ادارے کا احترام تو یاد آیا۔

قومی اسمبلی میں ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کی تقریر پر ردعمل میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سیاست میں ماں، بہنوں پر کیچڑ اُچھالنے والے کس منہ سےعیب پوشی کا درس دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین نیب کے معاملے میں ملوث کرنا سیاسی بدنیتی پر مبنی گری ہوئی حرکت ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو مائنس کرنے کے خواہشمند آج خود سسٹم سے مائنس ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پوری حکومت غیر منتخب لوگوں سے چلانے والوں کو آج منتخب لوگوں کی یاد آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے دورمیں منتخب لوگ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے غیر منتخب لوگوں سے سفارش کرواتے تھے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.