شان فوڈز کی ’’ایفی ایوارڈز 2018‘‘ میں شان دار کامیابی

کراچی: 

شان فوڈز کی حالیہ مہم ’’کھانا وِد پڑوسی‘‘ (KhaanaWithParosi#) جسے Ogilvy پاکستان نے تیار کیا تھا، سنگاپور میں منعقدہ ’’اے پی اے سی ایفی ایوارڈز 2018‘‘ کی فوڈ کٹیگری میں قابلِ فخر سلور ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئی۔

ایفی ایوارڈز وہ ممتاز عالمی پلیٹ فارم ہے جہاں دنیا بھر سے ہزاروں اینٹریز سے مقابلے کے بعد کوئی اعزاز اپنے نام کرنا بجائے خود ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور شان فوڈز پاکستان کا وہ پہلا مقامی برانڈ ہے جس نے حالیہ ایفی ایوارڈز کی فوڈ کٹیگری میں سلور ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک پاکستانی برانڈ کےلیے بے مثال کامیابی ہے۔

شان کی مہم ’’کھانا وِد پڑوسی‘‘ (KhaanaWithParosi#) نے مذہبی اور تہذیبی اقدار سے وابستہ رہتے ہوئے، رشتے قائم رکھنے اور پڑوسیوں کو کھانے پینے شریک کرنے کی اہمیت کو نہایت خوبی سے اجاگر کیا ہے۔ اسی سوچ کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے مہمان نوازی اور ہمارے معاشرے کی پڑوسی دوست ملک چین کے ساتھ شمولیت و شراکت کو بھرپور اور مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک چینی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو لاہور میں ایک نئے طرزِ زندگی کے مطابق خود کو ڈھالتی ہے اور کھانے کے ذریعے رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے پاکستانی پڑوسیوں کے دل جیت لیتی ہے۔

شان فوڈز کا یہ اشتہار پہلے ہی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کی داد سمیٹ چکا ہے جسے اپنی غیرمعمولی پیشکش کی بناء پر بہت سراہا گیا ہے۔

شان فوڈز کی یہ اشتہاری مہم ’’سی پیک‘‘ (CPEC) اور پاک چین تعلق میں ایک نئے دور کی ابتداء کو بھی کمال مہارت سے اجاگر کرتی ہے جس کے تحت نہ صرف اقتصادی راہداری پر تیزی سے کام جاری ہے بلکہ پاکستان وارد ہونے والے چینی شہریوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ ایک ایسی مہم تھی جو دنیا بھر میں صارفین کے دلوں کو چھو گئی اور جسے پاکستانی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی اشتہاری مہمات میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ شان فوڈز کی اس مہم کو معروف مقامی و بین الاقوامی میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ سی این این اور ڈان وغیرہ کی جانب سے بھی غیرمعمولی کوریج دی گئی۔

شان فوڈز کے ’’اصل مستند ذائقے‘‘ نے دنیا بھر میں ان گنت لوگوں کے دل و دماغ تسخیر کرلیے اور پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر ایک منفرد انداز میں بلند کیا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.