عید کی آمد آمد اور بڑھتی ہوئی بے قابو ٹریفک

نوشہرہ (سید عزیز الرحمن شاہ) ممتاز قانون دان و کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 2 کے آزاد امیدوار شیخ عادل روف نے کہا کہ عید کی آمد آمد اور بڑھتی ہوئی بے قابو ٹریفک اور چوک پر ٹریفک سگنل نہ ہونے کی وجہ سے کینٹ میں عید کی شاپنگ کا رش نہ قابل بیاں ہے جبکہ شوبرا چوک میں ٹریفک الیکٹروانک سنگنل عرصہ دراز سے خراب پڑا ہے .جس کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو کلو میٹر کے حساب سے یوٹرن کی مسافت طے کرنی پڑ رہی ہے اور چند کرپٹ و بد مزاج اور بداخلاق ٹریفک پولیس وردان نے تو شریف شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے اور اپنی عیدی اکٹھی کرنے کے لیے نیا ڈرامہ سیریل شروع کر رکھا ہے جس سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ رشوت ادا کرنے کے بعد ٹریفک پولیس خوشی سے تمام روڈ بلاک کرکے کے سامنے سےانے والی تیز رفتار ٹریفک اور بیک وقت پیچھے سے انے والی تمام ٹریفک کو رک کر چند روپے کے عوض اپنے ضمیر سودا کرکے دوسروں کی قیمتی جانوں کو داؤ پر لگانے پر تیار ہے اوراپنی مٹھی و جیب گرم کرنے والے ہیوی ویکل ڈرائیورزکو سلام کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہےتفصیلات کےمطابق نوشہرہ کینٹ ممتاز قانودان و کنٹونمنٹ بورڈ کے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ شیخ عادل روف و سماجی کارکن معروف تاجر برادری کے جانشین فرہاد مراد نے افطار ڈنر پارٹی کا پروگرامی تقریب سے مشترکہ خطاب کرتے کہا کہ ملک میں بڑ تھی ہوئی مہنگائی اور پولیس فورس کی باتحاشہ خدمات کو فراموش کرنا کہاں کی دانشمندی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پولیس میں ابھی بھی چند کرپٹ افراد موجود ہیں جو خیبر پختون خواہ کی مثال پولیس کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں حساس و آرمی رہائشی و دفاتر سمیت سکولوں کی بھی آماج گاہیں ہیں رحمان روڈ پر ٹریفک TO و اہلکار چوک چھوڑ کر مسافر خانہ میں ڈیوٹی کے دوران آرام فرما رہتے ہیں جو روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ شعبہ چوک جو مصروف ترین چوک کہلاتا ہے ٹریفک اپنی مدد آپ کے تحت رواں دواں .چوک کو ٹریفک وردان اللہ کی آس پر چھوڑ کر عیدی جمع کرنے میں مصروف رہتے ہیں چوک کے چاروں اطراف سے تیز رفتار گاڑیاں خدانخوستہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہماری نوشہرہ ڈی پی او اور دیگرذمہ دار افسران سے درخواست ہے کہ ان چند کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو مثالی پولیس کے کردار کو داغ دار کرنے میں کسر نہیں چھوڑ رہے . تاکہ مثالی پولیس کا معیار تباہ ہونے سے بچایا جا سکے

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.