فیصل بروہی موسی لاشاری فٹبال کلب کے چیئرمین وصدر منتخب ہوگئے



کلب کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے کامیابی کی منزل پر پہنچائیں گے، فیصل بروہی
جنرل سیکریٹری سلیم سماء، خازن ماما ہاشم، انٹرنیشنل پلیئرشاکر لاشاری،سمیت دیگر کی مبارکباد
 کراچی (اسپورٹس رپورٹر)موسی لاشاری فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا ایک اجلاس حاجی عبدالغفور کی زیرصدارت منعقد کیا گیا،جس میں عہدے داران،کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصل بروہی کو کلب کا چیئرمین وصدرمنتخب کرلیا گیا،منتخب چیئرمین وصدر فیصل بروہی نے تمام عہدے داران اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے اس کو کامیابی کی منزل پر پہنچائیں گے،موسیٰ لاشاری فٹبال کلب نے اپنے کھیل سے کراچی شہر میں جو مقام بنایا ہے،اس کو برقرار رکھنے کے لئے کھلاڑیوں کو ڈسپلن کے ساتھ اپنی فزیکل ٹریننگ کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہوگا،فیصل بروہی نے کوچ،سینئر پلیئرز سے درخواست کی کہ وہ محنت کریں اور جونیئر کھلاڑیوں کو اپنے تجربہ سے ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر موسی لاشاری فٹبال کلب کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم سماء،خازن ماما ہاشم،کوچ غفارمار کو،انٹرنیشنل شاکر لاشاری، اورنگزیب بابا، محمد عمر،صابر لاشاری،ملاسعید، ماجدلعل،نوید، شاہ زیب سنی اور آفتاب بلوچ نے نو منتخب چیئرمین وصدر فیصل بروہی کو مبارکباد پیش کی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply