مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے رابطے تیز کر دئیے

لاہور(بی ایل ٰآئی) مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے سر گرم ہو گئی۔مسلم لیگ ن نے ناراض اراکین اور دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ نے جہاں پیپلز پارٹی کے لیے مسائل کا انبار کھڑا کر دیا ہے وہیں سندھ حکومت کا وجود بھی خطرے سے دوچار ہوچکا ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری ، فریال تالپور، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ اورپیپلز پارٹی کے نامی گرامی رہنماوں کے لیے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔اس رپورٹ میں سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو بھی جعلی اکاونٹس میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ میں تبدیلی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔سندھ میں تبدیلی کا ٹاسک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو مل چکا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔

دوسری جانب تحریک انصاف سندھ کے رہنماوں نے بھی اس مقصد کے لیے کمر کس لی ہے۔تحریک انصاف کے رہنماوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے پیپلز پارٹی کے ناراض رہنماوں سے بھی رابطہ کرے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹئ نے بھی سندھ میں اپنی حکومت بچانے کے لیے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دئیے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سندھ حکومت پر قبضے کے خواب چھوڑ دے ورنہ سندھ کے عوام کو اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا آتا ہے۔اس ساری سیاسی کشمکش میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا کردار اہم ترین ہو چکا ہے جس کے بعد جی ڈی اے نے اجلاس طلب کر لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ گرينڈ ڈيموکريٹک الائنس کااہم اجلاس8 جنوری کوکنگری ہاؤس کراچی ميں ہوگا۔جی ڈی اے اجلاس کی صدارت پير پگارا کريں گے۔جی ڈی اےاجلاس ميں سندھ کی تبديل ہوتی ہوئی صورتحال پرغور ہوگا۔جی ڈی اےسندھ کےمستقبل کیليےفيصلہ کن کرداراداکرےگا۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی دورہ سندھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمانتحریک انصاف کا بتانا تھا کہ تحریک انصاف سندھ کے اہم ترین رہنما علی مہرو نے وزیر اعظم سے فون پر درخواست کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظرسندھ کا دورہ کریں جس کو وزیراعظم نے قبول کرلیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان جلد ہی سندھ کا دورہ کریں اور مختلف سیاسی شخصیات سے ملیں گے۔دوسری جانب سندھ حکومت پر نظر رکھنے والی تحریک انصاف کی پنجاب حکومت خطرے میں پڑ گئی۔پنجاب حکومت گرانے کے لیے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی۔مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی برتری ختم کرنے اور21 نمبروں کا فاصلہ طے کرنے کے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطے ششروع کر دئیے۔ لیگ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے گرین سگنل ملنے پر تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ قائد ایوان کی تبدیلی کے لیے پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔اس تبدیلی کے لیے آزاد اراکین اور ناراض اراکین کا خصوصی سہارا لیا جانے کا پلان بنا لیا گیا ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.