معیشت کا پہیہ چل پڑا، کاروباری روز کے مسلسل تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ

کراچی( بی ایل آٸی)معیشت کا پہیہ چل پڑا، کاروباری روز کے مسلسل تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، پیر کے روز سٹاک مارکیٹ میں 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 819 کی سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق معیشت کا پہیہ چل پڑا ہے اور کاروباری روز کے مسلسل تیسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز سٹاک مارکیٹ میں 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 819 کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ ہفتے حکومت کی کوششوں سے ایک جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی، جبکہ ڈالرکی قیمت بھی کم ہونا شروع ہوئی۔ مسلسل تین کاروباری روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 10 سالہ کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ڈالر کی قیمت میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ پیر کو کاروباری روز کے اختتام تک بھی جاری رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 149 روپے 74 پیسے پر بند ہو گیا،۔اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر ایک روپیہ گرا اور 150 روپے 50 پیسے کے ریٹ‌ پر فروخت ہوا. انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا انٹربینک میں ڈالر 149 روپے 74 پیسے پر بند تین کاروباری سیشن میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 21 پیسے سستا ہوا بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 220 ارب روپے کمی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر150 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔تین کاروباری سیشنز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے 50 پیسے سستا ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی حکومت آئی ایم ایف پیکج کے بعد معاشی پالیسی پر مستقل مزاجی سے چلتی رہی تو ایک طرف روپے کی قدر میں بحالی ممکن ہے تو دوسری جانب پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو گا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.