ملک میں شدید گرمی، درجہ حرارت 51 ڈگری عبور کر گیا، آج بارش کا امکان

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) ملک بھر کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کچھ علاقے 51 ڈگری سینٹی گریڈ کو پہنچ گئے تاہم آج سے بیشتر علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جن میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے زیادہ تر علاقے شامل ہیں جبکہ سندھ کے اضلاع شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا جبکہ ڈیرہ غازی خان، موہنجو داڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی، دادو، سکرنڈ، خیر پور، لاڑکانہ اور پڈعیدن کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے تاہم شام کے بعد سے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
پاکستان کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اتوار کو شام یا رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply