نواز، شہباز اور زرداری ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، عمران خان

نواز، شہباز اور زرداری ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، عمران خان

نواز شریف کوعوام کے پیسے چوری کرنے پر نکالا گیا، عمران خان فوٹو: پی ٹی آئی

نواز شریف کوعوام کے پیسے چوری کرنے پر نکالا گیا، عمران خان

 کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں اور یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پیسہ اور جائیداد بنانے کے لیے سیاست میں آتے ہیں، یہاں سیاست نہیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست آج تک کسی نے نہیں کی، ادارے ٹھیک ہوں تو کرپٹ افراد پیسہ نہیں بناسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ایٹم بم سے نہیں ادارے تباہ ہونے سے برباد ہوتے ہیں اور جب ادارے تباہ ہو جائیں توملک تباہ ہوجاتا ہے۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پنجاب میں حکومت کرتے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن پنجاب میں پولیس کے حالات دیکھ لیں، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں، یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، چوری یہ کرتے ہیں اور مقروض عوام ہوتی ہے جب کہ نواز شریف کواس لیے نکالا کیونکہ وہ چوری کررہےتھے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.