ورلڈ کپ 2019 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ورلڈ کپ 2019 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

ایونٹ کو محفوظ بنانے کیلیے فول پروف انتظامات، سابق فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے 3 سال کی محنت سے حفاظتی منصوبہ تیار کیا۔ فوٹو: فائل

 لندن( بی ایل آٸی)

کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر سجائی گئی۔

سرفراز احمد سفید رنگ کا شلوار قمیض اور سبز کوٹ پہن کر تقریب میں شریک ہوئے۔

انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کو رقص و موسیقی کا تڑکا لگایا گیا، اس سلسلے میں لندن مال میں شاندار افتتاحی رنگارنگ تقریب سجائی گئی، جس میں نامور کرکٹرز کی موجودگی میں انٹرٹینمنٹ سے شائقین کرکٹ  لطف اندوز ہوئے، ایک گھنٹے پر محیط تقریب کو پوری دنیا میں برطانیہ کے معیاری وقت کے مطابق 5 بجے شام سے براہ راست نشر کیا گیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت تمام 10 کپتانوں کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرائی گئی، اس موقع پر گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

تقریب کی میزبانی کے فرائض سابق انگلش کرکٹر اینڈریو فلنٹوف نے انجام دیئے، ورلڈ کپ میں شریک تمام 10 ٹیموں کے کپتان بھی تقریب میں شریک تھے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر سر ویوین رچرڈ بھی تقریب میں موجود تھے۔

ورلڈ کپ کا آغاز جمعرات کو اوول لندن میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے شروع ہورہا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں46 دن کے دوران دنیا کی دس صف اول کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ دس گراؤنڈز میں میچ ہوں گے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے اپنے 9، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور 14 جولائی کو فائنل مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو سری لنکا، 12 جون کو آسٹریلیا، 16 جون کو بھارت، 23 جون کو جنوبی افریقا، 26 جون کو نیوزی لینڈ، 29 جون کو افغانستان اور 5 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستان کے تمام میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.