آصف زرداری نے کارکنان کو نیا نعرہ دے دیا

آصف زرداری نے کارکنان کو نیا نعرہ دے دیا

آصف زرداری نے کارکنان کو نیا نعرہ دے دیا

اسلام آباد( بی ایل آٸی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کی عبوری ضمانت میں دس جون تک توسیع کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کر رہا تھا کہ اس دوران سابق صدر اور کمرہ عدالت میں موجود ایک وکیل کے درمیان نہایت دلچسپ مکالمہ ہوا۔ آصف زرداری نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ کو اس کیس میں کیا دلچسپی ہے؟ وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں قانون سیکھنے آیا ہوں۔

عدالت کی جانب سے عبوری ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق صدر نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے پاکستان کھپے مگر نیب نہ کھپے، کا نعرہ لگایا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، کیونکہ موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.