ورڈپریس تھیم
ورڈپریس (WordPress) اس وقت دنیا کا مقبول ترین اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS) ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود کروڑوں ویب سائٹس ورڈپریس پر مبنی ہیں۔ وکی پیڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر مقبول پہلی ایک کروڑ ویب سائٹس میں سے 23.3 فیصد ویب سائٹس ورڈ پریس استعمال کر رہی ہیں۔ ورڈپریس کا سب سے پسندیدہ فیچر تھیم اور پلگ اِنز ہیں۔ ورڈپریس کے ہزاروں یا شاید لاکھوں تھیم دستیاب ہیں جن کے ذریعے منٹوں میں کسی ویب سائٹ کا مکمل حلیہ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ کچھ تھیم قیمتاً دستیاب ہوتے ہیں اور کچھ مفت دستیاب ہوتے ہیں۔ قیمتاً دستیاب تھیم زیادہ قابل دید ہوتے ہیں اور پسند کیے جاتے ہیں۔ جیسا کہ ہر قیمتاً دستیاب سافٹ ویئر کے ساتھ پائریسی کا مسئلہ چولی دامن کی طرح ساتھ رہتا ہے، اسی طرح قیمتاً دستیاب ورڈپریس تھیم جنہیں پریمیئم تھیم کہا جاتا ہے، بھی کریک (crack) حالت میں انٹرنیٹ پر بہ آسانی مل جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں بدقسمتی سے ورڈپریس تھیم کے لئے لائسنس خریدنے کا رواج پروان نہیں چڑھ سکا۔ خاص طور پر اپنی ذاتی ویب سائٹ کے لئے لوگ خرچہ کرنے کے بجائے غیر قانونی طریقے سے حاصل کئے گئے تھیم جنہیں nulled تھیم بھی کہا


Copyright BLI News Agency -worldwide