ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں کا جوش وخروش

ویلز کالج اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں کا جوش وخروش
باسکٹ بال،فٹسال،ٹگ آف وار کے مقابلے، جاری، وجیہہ حسین، عمران ڈوگر سمیت دیگر موجود

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ویلز کالج(whales college)اے لیول کے زیراہتمام ویلز اسپورٹس فیسٹیول 2020 کا رنگارنگ تقریب میں قومی ترانہ کے ساتھ مختلف اسپورٹس گراؤنڈ پر آغاز ہوگیا۔پہلے روز ٹگ آف وار، فٹسال اور باسکٹ بال کے مقابلوں میں مختلف اسکولز اور کالج کے درمیان دلچپ مقابلے رہے۔ان اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ویلز کالج کے چیئرمین وجیہہ حسین نے افتتاح کیا۔ان کے ہمراہ، عمران علی ڈوگر کوآرڈینیٹر، امجد، راشد علی قریشی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی اور جاوید اقبال بیگ سیکریٹری کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن ان مقابلوں میں مہمان خاص کے طور پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ ٹگ آف وار کے مقابلے میں کھلاڑیوں کا جوش وخروش نمایاں رہا۔ جیت کے لئے اسکولز اور کالجز کے اسٹو ڈنیس کے درمیان طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیاگیا۔فٹسال اور باسکٹ بال میں اسکولز اور کالجز نے فائنل ایٹ اور فور کے لئے اپنی صلاھیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے۔ آج کرکٹ مقابلوں کا راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گلبرگ میں شروع ہونگے۔ نیشنل بینک اسپورٹس کے سربراہ بنگلور ٹیسٹ کے ہیرو اقبال قاسم مہمان خصوصی ہونگے، اس فیسٹیول میں اسپورٹس آرگنائرز اور دہلی سٹی جم خانہ کے سید شعیب الرحمن،چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معیز انور، یوسی چیئرمین گلشن اقبال فرحان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی جمیل احمد سمیت دیگر بھی مہمان خاص کے طور پر شریک ہونگے۔ 2فروری تک جاری اس اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، تھروبال،باسکٹ بال، فٹسال، ٹیبل ٹینس، آرچری، ٹگ آف وار، فٹبال کے ایونٹس میں شہر کے 50 مختلف اسکولز اور کالجز کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.