ٹوکیو اولمپکس: جاپان کی اوہاشی یوئی نے دوسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

ٹوکیو( بی ایل ٰآئی) جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں جاپان کی اوہاشی یوئی نے دو دن کے اندر دوسرا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

جاپان کی اوہاشی یوئی نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے جبکہ امریکا کی ایلکس والش نے سلور اور کیٹی ڈگلس نے برانز میڈل جیتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی اوہاشی یوئی نے 2 دن میں یہ دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔
اس سے قبل اوہاشی یوئی نے پیر کو 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply