پرائڈ آف پرفارمنس گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی نے کہا کہ طائی کراٹے انٹرنیشنل نے ہمیشہ ملک کے وقار اور عزت کو بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) طائی زکراٹے انٹرنیشنل ہیڈ کوارٹر کراچی میں گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کے فرزند کمسن سید عباس طائی کی دستاربندی کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر طائی کراٹے سینٹر سے وابستہ سینئر کراٹے کاز کی بڑی تعدادموجود تھی۔ اس موقع پر سیدعباس طائی کو گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کا جا نشین مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ لاہور سے وفد کی ہمراہ آنے والے معروف ننجا ماسٹر فرحت عباس شاہ،سپریم چیف منور علی، پیرنٹس گروپ کے چیئرمین مختار احمد،افضل زیدی سمیت سینئر کراٹے کاز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائڈ آف پرفارمنس گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی نے کہا کہ طائی کراٹے انٹرنیشنل نے ہمیشہ ملک کے وقار اور عزت کو بلند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا، اس وقت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے تقریبا ہر ممالک میں طائی زکراٹے سینٹر سے تربیت حاصل کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں شاگردموجود ہیں، اور ہم نے جو طائی کراٹے سینٹر میں ان کو تربیت دی ہے، اس پر عمل پیرا ہیں، آج الحمد اللہ ہمیں طائی کراٹے کے تیار کردہ کراٹے کاز پر فخر ہیں، جو زندگی کے ہر شعبوں میں ملک کی خدمت کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، اشرف طائی نے کہا کہ مارشل آرٹ ایک فن ہے،جس نے دنیا میں بہت تیز سے ترقی کی ہے، اب اس کھیل کے مختلف اسٹائیل اور باڈی بن چکی ہیں، اب مکس مارشل آرٹ کا رجحان بڑھ گیا،جس میں باکسنگ کے ساتھ آپ کو مارشل آرٹ کک اور پنچ کی مہارت ہونی چاہئے، پروفیشنل طرز کا مکس مارشل آرٹ میں کھلاڑیوں تیز سے اس میں فائٹ کررہے ہیں، تاہم یہ حقیقت ہے کہ جووڈ اور کراٹے کا ایک الگ ہی مقام ہے،جس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی، مجھے فخرہے کہ طائی زکراٹے سینٹر میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا گیا، رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر انسانیت پڑھاتے اور اس کا پرچار کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو سینئر اور جونیئر کا احترام ڈسپلن کا خیال رکھنے کا درس دیا گیا۔اشرف طائی نے مزید کہا کہ جس طرح ماضی میں ملک کا نام روشن کرنے میں کلب نے اپنا کردار ادا کیا تھا،اسی طرح مستقبل میں بھی طائی ز کراٹے انٹرنیشنل مملکت پاکستان کے نام کو دنیا میں بھر روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے ملک کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کا رجحان پید اکیا ہے اور نوجوانوں کے اندر ملک سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹیلنٹ کو بھرپور موقع فراہم کیا، جیتنے زیادہ نوجوانوں کو موقع میسر آئیں گے، ان کے کھیل میں نکھرا آئے گا، اگر ہمارے نوجوانوں کا موقع دیا جائے تو وہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنی صلاحیت استعمال کرسکتے ہیں۔آخر میں کمسن سید عباس طائی کی گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے دستادبندی سینئر کراٹے کاز کی موجود گی میں کئی گئی اور پگڑی بھی پہنائی گئی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.