چوہدری نثار کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، بانی متحدہ کے خلاف موثر کارروائی چاہتے ہیں: وفاقی وزیر داخلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بانی متحدہ کے خلاف موثر تحقیقات اور کارروائی چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی اور بانی متحدہ الطاف حسین کے خلاف ریفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ الطاف حسین کے خلاف موثر تحقیقات اور کارروائی چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ شر انگیز تقاریر کیس میں برطانیہ الطاف حسین کے خلاف اپنے قوانین کے مطابق کارروائی کرے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیر داخلہ ایمبر روڈ نے چوہدری نثار علی خان کو بانی متحدہ کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.