ڈھابا فوڈ فیسٹول بسنت کے رنگوں کے ہمراہ لایا پُرتکلف ڈھاباپکوان ایک ہی چھت تلے

ڈھابا فوڈ فیسٹول بسنت کے رنگوں کے ہمراہ لایا پُرتکلف ڈھاباپکوان ایک ہی چھت تلے

کراچی(بی ایل ٰآئی)کراچی ڈھابا فوڈ فیسٹول بیچ لگژری ہوٹل اینڈ ایونٹ کرافٹرز کی شراکت میں ایک ایسا شاندار اور رنگا رنگ دو روزہ ایونٹ ہے جو 6 او 7 اپریل 2019 کو منقعد ہونے جارہا ہے۔ اس منفرد ڈھابا فیسٹول میں سڑک کنارے ڈھابا کلچر کو فروغ دینے کے لئے ناصرف 50 سے زائد فوڈ اسٹالز لگائے جارہے ہیں بلکہ لائیو میوزک اور دیگر تفریحی سرگرمیاں میلے کو مزید پر رونق بنائیں گی۔

مسحور کٗن ماحول میں انگلیاں چاٹنے والے پکوانوں کے ساتھ یہ فیسٹول اپنی نوعیت کا منفرد ترین ایونٹ ہوگا جس میں ناصرف پاکستان کے مشہور و معروف ڈھاباایٹریز اپنے اسٹالز لگائیں گے بلکہ جانے مانے غیر ملکی ڈھابا کیوزینز بھی فیسٹول کا حصّہ ہوں گے۔ اسی طرح لائیو کانسرٹ میں معروف گلوکار اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ جہاں ایک جانب شرکاء ثقافتی رقص و موسیقی سے لطف اندوز ہوسکیں گے وہیں دوسری جانب بچوں کے لئے خصوصی ایرینا بنایا جائے گا جہاں وہ سمندر کے کنارے مفت بوٹ رائڈز اور پتنگ بازی سے دل بہلا سکیں گے۔

بسنت کے اس ماحول میں مہندی اور چوڑیوں کے ساتھ ساتھ ملبوسات کے اسٹالز بھی ری ٹیلرز اور اِنٹرپرائز مالکان کے کاروبار کے لئے دلچسپی کے حامل ہوں گے لہذا ہر گز دیر مت کیجئے اور تاریخیں ذہن میں رکھتے ہوئے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.