کے الیکٹرک پورے پاکستان کیلیے دردِ سربنا ہوا ہے، چیئرمین سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور کا اجلاس سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک پورے پاکستان کے لیے درد سر بنا ہوا ہے۔ کے الیکٹرک کہتا ہے میں حکومت سے زیادہ طاقتور ہوں، ہم کسی کو جواب دہ نہیں۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کی نجکاری، کارکردگی اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کی تجدید پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں کے الیکٹرک اور حکومت پاکستان کے درمیان ادائیگیوں اور وصولیوں پر بریفنگ بھی شامل تھی، جس میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی عدم شرکت پر ارکان نے اظہار برہمی کیا۔

ارکان کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں نہ آنے پر تحریک استحقاق لائی جائے گی۔ دوران اجلاس کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ سی ای او کے الیکٹرک کی صحت ٹھیک نہیں، وہ چھٹی پر ہیں۔

چیف ریگولیٹری افیئرز کے الیکٹرک عمران قریشی نے کمیٹی کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی 2005میں نجکاری ہوئی۔ پہلا منافع 2012میں کمایا۔ نجکاری کمیشن کے حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کی بڑی وجہ اس کا مسلسل نقصان میں جانا تھا۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ کے الیکٹرک کا 2001میں نقصان 16ارب 40 کروڑ تھا۔ کے الیکٹرک کا 2002 میں نقصان 17 ارب 70 کروڑ روپے تھا۔ 2003میں کمپنی کا نقصان 14 ارب روپے سے زیادہ تھا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply