گووندا کے ہمراہ حریم شاہ نے ویڈیوز کب اور کیوں بنائیں؟

کراچی( بی ایل ٰآئی )سوشل میڈیا پر ان دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی بالی وڈ اداکار گووندا کے ہمراہ ویڈیوز کے چرچے ہیں ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے حال ہی میں ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں بھارتی اداکارہ گووندا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں حریم شاہ کو بالی وڈ اداکارکے ساتھ اکیلے جب کہ ایک ویڈیو میں گووندا کو صندل خٹک اور حریم شاہ کے ہمراہ سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ نے بتایا کہ دونوں ویڈیوز مختلف مقامات اور اوقات پر بنائی گئی ہیں۔

حریم شاہ کے مطابق ایک ویڈیو ایک سال قبل دبئی میں بنائی گئی جہاں ان کی ملاقات گووندا اور ان کی اہلیہ سے ایک ڈنر پر ہوئی ۔
ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ دوسری ویڈیو (صندل خٹک کے ہمراہ )کچھ ماہ قبل کورونا کے دوران دبئی میں ہی بنائی گئی۔

حریم شاہ کے مطابق گووندا سے ان کی ملاقات ایک نجی کمپنی کی افتتاحی تقریب میں ہوئی، گووندا اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ حریم کمپنی کی سفیر تھیں ۔

حریم کا کہنا ہے گووندا ایک رحم دل اور حقیقی زندگی میں بھی خوش مزاج شخصیت ہیں ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید بتایا کہ وہ گوووندا سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات سے مل چکی ہیں جن میں اداکارہ شردھا کپور ، اداکار شکتی کپور، شیکھر ثمن، ڈانسر پربھو دیوا شامل ہیں ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply