13 سالہ بچی کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا

کراچی ( بی ایل آئی ) اقلیتی برادری کی مغوی 13 سالہ بچی کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، چھہ ماہ گذرنے کے باوجود بچی کے بازیاب نہ ہونے کے خلاف مہیشوری ہندو برادری کا میمن گوٹھ میں مشترکہ جرگہ، لیاری چاکیواڑہ، کنبھار واڑہ، میمن گوٹھ ودیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں ہندو برادری کے معززین کی شرکت، انتظامیہ اور اغوا میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنہ، بچی کی ماں دھاڑیں مارتی ہوئی بیہوش ہوگئی، میری بچی اگر زندھ ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، پولیس اہلکار کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرکے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے: بچی کے والد پپو پریم چند کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ غفور بستی کے ہندو محلے سے پڑوسی پولیس اہلکارعبدالخالق جمالی کے ہاتھوں مبینہ اغوا کی گئی پیپلز پارٹی کے سابقہ اقلیتی رہنما پپو پریم چند کی 13 سالہ بچی آرتی کو چھہ ماہ گذرنے کے باوجود انتظامیہ نہ بازیاب کراسکی ہے اور نہ ہی عدالت میں پیش کر سکی ہے، جس کے باعث بچی کے گھر میں والدین پر قیادت برپا ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ کی بے حسی اور اغوا میں ملوث پولیس اہلکار کے خلاف اور بچی کی بازیابی کے لیئے اتوار کے روز میمن گوٹھ میں مہیشوری ہندو برادری کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس میں لیاری، چاکیواڑہ، کنبھار واڑہ، میمن گوٹھ ، کوہی گوٹھ، ابراہیم حیدری ودیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں ہندو برادری کے معززین نے عورتوں اور بچوں سمیت شرکت کی، اس موقع پر ہندو معززین شنکر لعل، رمیش، لکھن، ڈھولو، انیل، بدو، بھدو، سبھاگو، وکی، آکاش، مکیش، کرن کمار ودیگر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہیشوری برادری سے بااثر افراد نے قیامت برپا کر رکھی ہے آئے دن ہندو بچوں کو اغوا کرکے جبرن مسلمان کرکے شادیاں رچائی جارہی ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اسلام میں نابالغ معصوم بچی کو شادی کے قابل نہیں سمجھا جاتا لیکن ہندو کے معاملے میں سب کچھ جائز کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بچی کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ پتا چلے وہ کس حالت میں ہے، اگر بچی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سندھ بھر کی مہیشوری برادری کا سندھ کے ہر ضلع میں احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر بچی آرتی کی بازیابی کے لیئے ہندو برادری کا احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنہ دیا گیا، جس میں عوروں بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے اور وہ شدید گرمی میں فلگ شگاف نعرے لگاتے ہوئے آرتی کی بازیابی، عدالت میں پیشی اور اغوا میں ملوث پولیس اہلکار عبدالخالق جمالی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، اس موقع پر آرتی کی والدہ دھاڑیں مار کر روتی رہی اور بیہوش ہو کر گر پڑی ، بچی کے والد اور پیپلز پارٹی ملیر اقلیتی ونگ کے سابقہ عہدیدار پپو پریم چند نے صحافیوں کو بتایا کہ میری بچی نابالغ ہے جس سے شادی ناجائز اور غیر قانونی ہے معصوم بچی کو بازیاب کرایا جائے یا عدالت میں پیش ک یا جائے تاکہ معلوم بھی ہو وہ زندھ بھی ہے یا ہیں، اقلیتی اور غریب ہونے کے ناتے ہماری بھی کوئی عزت اور غیرت ہے حکومت وقت کو چاہیئے کہ وہ ایس ایچ او میمن گوٹھ اور میمن گوٹھ پولیس اہلکار عبدالخالق جمالی کو فوری طور پر معطل کریں، ہمارے گھر میں قیامت برپا ہے ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.