آرمی چیف کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈی (بی ایل ٰآئی) – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی تکنیکی صلاحیتوں اور جاری منصوبوں پر پیشرفت پری بریفنگ دی گئی، مقامی وسائل سے پیداوار اور جدت کے حالیہ اقدامات بھی بریفنگ کا حصہ تھے۔آرمی چیف نے ٹینکوں کی پیداوار اور اپ گریڈیشن کے عمل اور 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرلز، ریموٹ اسلحہ اور دیگر حفاظتی آلات کا جائزہ لیا۔
جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا ایچ آئی ٹی نالج اکانومی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا مرکز بن چکا ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کے حصول، ملکی برآمدات اور معیشت کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ادارے میں کام کرنے والے اہلکاروں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور افسران اور افرادی قوت کی کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت ایچ آئی ٹی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جدید دفاعی پیداوار کی ضروریات بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کی جارہی ہیں۔

اس سے پہلے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر چیئرمین ایچ آئی ٹی نے ان کا استقبال کیا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply