اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ مینز اینڈ وومنز چیمپئن شپ

اسپورٹس فور لائف پاکستان ڈے اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ مینز اینڈ وومنز چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ اولمپک کے سنےئر نائب صدر ، انجینئرز سید محفوظ الحق نے ربن کاٹ کر کیا ۔ جونےئر ، یوتھ اور سنےئر کیٹیگری میں بوائز اینڈ گرلز کے دس دس ویٹ گیٹگری کے مقابلے ہوئے اس میں 165کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ سیکریٹری کاشف احمد فاروقی

کراچی (اسپورٹس رپورٹرز) اسپورٹس فور لائف پاکستان ڈے اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ مینز اینڈ وومنز چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ اولمپک کے سنےئر نائب صدر ، انجینئرز سید محفوظ الحق نے ربن کاٹ کر کیا ۔چیمپئن شپ کا انعقاد نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ہوا۔ اسپورٹس فور لائف کے زیر اہتمام سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ، کراچی اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے یوم پاکستان کے حوالے سے افواجِ پاکستان کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس چیمپین شپ میں خاص شرکت جسٹس ریٹار ئرڈ محمد اطہر سعید ، سپریم کورٹ آف پاکستان ، ایجوکیشنل تائیکون پروفیسر سلمان رضا ، جی سی آئی سینیٹر انور کاشف اور گورنمنٹ آدمجی کالج کے اسپورٹس انچارج مقبول احمد نے شرکت کرکے اس تقریب کو چارچاند لگادےئے ۔ افتتاح کے موقع پر سندھ اولمپک کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، محمد اسلم خان ، خالد رحمانی ، حاجی غلام محمد، محمد تقی، سندھ آرم ریلسنگ کے صدر گلفراز احمد خان اور سیکریٹری کاشف احمد فاروقی ، سرور حسین ، مس شہاہانہ بانو، مس بابرہ اسمعیٰل ، کرن بٹ، قدسیہ راجہ ، مس رانا پروین، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ناصر علی ، محمد ریحان اکرم ، سلمان اسماعیل، احمددین،مس شہلا افتخار،محمد اختر خان ، مس مہرین اکرم، مدثر اقبال، مس شاداب افتخار نے شرکت کی ۔ اس چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر 165بوائز اینڈ گرلز نے بھرپورشرکت کی۔ جونےئر گرلز میں -30kgکے ویٹ کیٹگری کے مقابلے میں زارہ نے علیشبہ کو ، کوثر نے حرا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔-35kg میں ماہین نے اریبہ کو ، یوسرا نے منزہ کو مات دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ -40kg میں عفت نے صائمہ کو ، سونیا نے دعاکو دھول چٹاکر فائنل میں راہ ہموارکرلی۔ -45kgمیں زینب کاشف نے کائنات کوجبکہ مہرالنساء نے مقدس کو زیر کیا ۔-50kgنے ملائکہ نے حفظہ کو ، خدیجہ نے اقصیٰ کو شکست دے دی ۔-55kgنے ادیبہ نے مریم کو دوسری جانب عمیمہ نے سمیرہ کو مات دی ۔-60kgمیں رمیسا نے حفسہ کو عظمت میں بصرہ کو زیر کردیا ۔ -65kgمیں رحمت نے انس کو اور مہرین نے منظسہ کو ہرادیا ۔ -70kgمیں ماہ رخ نے نازیہ کو منتحیٰ نے انجیلا کو شکست دے دی ، فائنل میں جگہ بنالی ۔ سنےئرز گرلز میں-70kg -40kg-45kg -50kg -55kg -60kg -65kg میں خدیجہ نے گوہر کو، ارمان نے نبیلہ کو، رخسانہ نے اریبہ گلناز کو، اریشبہ عامر نے اریبہ کو، مریم نے سمیرا کو، ربیطہ نے لائبہ کو، کائنات نے کنزہ کو ،حفصہ سخاوت نے سمیرا علی کو، بصرہ نے منضہ کو،انس اختر نے سونیا کو، علینہ ریحان نے حرا قریشی کواور اوکاشہ ستونے لائبہ کو الفاء نے خدیجہ نے اور مہوش سلامت نے نبیلہ کو، شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ۔ ٹیکینکل آفیشل کے فرائض ایس ایم ناصر علی ، ریحان اکرم، احمد دین، شہزاد، شہلا افتخار، مہرین اکرم ، مدثر اقبال ، شاداب افتخاراور رخسانہ عابد نے انجام دی ہے ۔ افتتاح کے موقع پر انجینئر سید محفوظ الحق نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاہے کہ یہ وطن ہمیں بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ اس ملک کی بھاگ دوڑ محمد علی جناح نے سنبھالی اور اسپورٹس کے موقع پر جو جملے انہوں نے فرمائے انہیں دہرایا کہ جس طرح ایتھلٹس ریلے ریس میں کھلاڑی اپنے دوسرے کھلاڑی کو بیٹن دیتا ہے اور وہ آگے کی دوڑ سنبھالتا ہے اسی طرح یہ اسپورٹس کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے جسے ہم اچھے سے لیکر چلیں گے اور آگے والے بہترین کھلاڑی کے ہاتھ اس بیٹن کو دیں گے جوہمارے بعد بھی اس میدان کو آباد رکھے گا ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.