نواز شریف گھر پہنچ گئے، شہباز شریف نے استقبال کیا

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)ضمانت پررہا ہونے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف گزشتہ رات کوٹ لکھپت جیل سے اپنے گھر جاتی امراء پہنچ گئے۔

ان کے بھائی شہباز شریف نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا، حمزہ شہبازاور دیگرعزیز واقارب نے مصافحہ کیا، سابق وزیر اعظم نے والدہ سے دعائیں لیں۔

سپریم کورٹ نے طبی بنیاد پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو 6 ہفتے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ نواز شریف کا علاج ملک میں ہی ہوگا، وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے،ضمانت 6 ہفتے بعد از خود ختم ہو جائے گی۔

نواز شریف ضمانت پر رہائی پاکر اپنے گھر پہنچ گئے، وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے قافلے میں جاتی امراء پہنچے جو ان کی رہائی سے پہلے ہی کوٹ لکھپت جیل کے باہر استقبال کےلیے جمع ہوگئے تھے۔

نواز شریف جیل سے باہر آئے تو کارکنوں نے ان پر پھول کی پتیاں برسائیں اور خوشی میں نعرے لگائے، سابق وزیراعظم نے بھی ہاتھ ہلاکر کارکنوں کو جواب دیا۔

نواز شریف گاڑی سے اترے تو شہباز شریف نے گلے لگاکر ان کا استقبال کیا، حمزہ شہباز اور دیگر عزیز واقارب بھی موجود تھے۔

گھر میں مریم نواز نے والد کو خوش آمدید کہا،نواز شریف نے اپنی والدہ سے دعائیں لیں۔

سپریم کورٹ نے طبی بنیاد پر سابق وزیر اعظم کو ضمانت پرمنگل کو رہا کرنے کا حکم دیاتھا، چیف جسٹس پاکستان نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا علاج ملک میں ہی ہو گا۔

عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ وہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، ان کی ضمانت 6 ہفتے بعد از خود ختم ہو جائے گی اور انہیں دوبارہ جیل جانا ہوگا۔

عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے مزید وقت چاہیے ہو گا تو جیل جانے کے بعد ہائی کورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کرنا ہو گا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد شہباز شریف کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.