الہٰ دین اور پویلین اینڈ کلب میں 15 فیصد تجاوزات توڑ دیں: ڈائریکٹر انکروچمنٹ

کراچی( بی ایل ٰآئی )سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نےجو جو ہدایات کی تھیں اس پر عمل کیا جارہا ہے، الٰہ دین پارک، کشمیر روڈکمپلیکس اور نالوں پر تجاوزات پرآپریشن سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ٹی 14 کے پلاٹ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی، سندھ کچی آبادی کی لیز پلاٹوں کو دی گئی تھی، 6 دکانیں، 8 گودام اور 7کمرے توڑے گئے جب کہ 3 ایکڑ کی کے ڈی اےکی زمین واگزار کرائی گئی ہے، یہ پارک کی زمین تھی اور زمینوں کی بھی مارکنگ کردی گئی ہے۔

سینئر ڈائریکٹر نے بتایا کہ ہیوی مشینری سے الہ دین شاپنگ مال گرانے کا سلسلہ جاری ہے، الہ دین اور پویلین اینڈ کلب میں 15 فیصد تجاوزات توڑی جاچکی ہیں، شاپنگ مال میں قائم مزید دکانوں کو گرایا جارہا ہے جب کہ پویلین اینڈ کلب کاگیٹ، سکیورٹی چوکی اور دیواریں گرادی ہیں، مکمل تعمیرات گرانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں غیر قانونی قائم شادی ہالز گرائے جارہے ہیں۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply