انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کی حکمت عملی معلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مرتب کر لی قراۃ العین میمن

کراچی ( اشتیاق شاہ)ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے ہمیں تعینات کیا ہے جس کا مقصد آئیندہ انتخابات 2018 میں الیکشن کمیشن کی معاونت ہے۔ جبکہ انتخابات کو شفاف اور پر امن بنانے کی حکمت عملی معلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مرتب کر لی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ ڈی سی کورنگی قراۃ العین میمن کا کہنا تھا کہ انتخابی امیدواروں سے اپیل کرونگی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں اور کسی صورت اس کی خلاف ورزی کر کے قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیواروں پر کسی بھی سیاسی جماعت کو وال چاکنگ کرنے کی اجازت نہیں ہے تمام جماعتیں الیکشن کمیشن کے قوانین کی پاسداری کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر کے انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنایں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ فی الحال علاقے کے مسائل سے اہم قومی انتخابات ہیں اور ابھی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں روک دی گئی ہیں۔ تاہم اس کی آڑ میں کسی کو قبضہ یا تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تقریاتی کام پر توجہ نہیں ہے تاہم انتخابات کے دوران ہنگامی نوعیت کے کام ضرور کرائے جایں گے جو علاقہ عوام کے لیئے نا گزیر ہوں گے ان کو بھی فوکس کیا جائے گا۔ ڈی سی کورنگی کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی کورنگی میں بحیثیت ایڈمنسٹریٹر خدمات انجام دے چکی ہوں اور اس ضلع کی گلی گلی سے واقف ہوں۔ اس لیئے مجھے یہاں کام کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد پر توجہ ضرور ہے تاہم علاقائی مسائل جس سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہوگا انہیں بھی فوری حل کرنے کے لیئے متعلقہ دارون سے رابطہ کر کے حل کرایا جائے گا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.