ایک ہزار خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا عمل جلد شروع ہو گا، آئی جی سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے سلیم واحدی آڈیٹوریم میں خواتین پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل دربار سے خطاب کیا، آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کا معاشرے میں اپنا ایک الگ اور منفرد مقام ہے، ملک کی تعمیر وترقی کے تمام شعبہ جات سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں میں بھی خواتین کی خدمات، حوصلہ،جذبہ،کارکردگی اورمحنت ایک سنگ میل کی مانند ہے، انہوں نےخواتین اسٹاف کے لیئےسی پی او کی طرز پرتمام ڈی آئی جیز کو پک اینڈ ڈراپ سروس کے آغاز کے احکامات دیئے، انکا کہنا تھا کہ 1000خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی  کا عمل جلد ہی شروع کیا جائیگا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.