ای میل اسکینڈل، امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کی مقبولیت کم ہونے لگی

ای میل اسکینڈل صدارتی مہم پر اثرا نداز ہونے لگا۔ ہلیری کی مقبولیت دو پوائنٹ کم ہو گئی۔ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی دوبارہ تحقیقات کو غیر معمولی اور پریشان کن قرار دے دیا۔

فلوریڈا: (ویب ڈیسک) ایف بی آئی کیجانب سے ای میلز اسکینڈل کی دوبارہ تحقیقات کے اعلان کے بعد ہلیری کی ووٹروں میں مقبولیت دو درجے گر گئی۔ نئے عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کی ٹرمپ پر برتری صرف دو پوائنٹس رہ گئی جبکہ عوام میں ان کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ ایک ہفتہ پہلے ہونے والے سروے میں ڈیمو کریٹ امیدوار کو ٹرمپ پر بارہ فیصد برتری حاصل تھی۔ ہلیری کلنٹن نے فلوریڈا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ ایف بی آئی کی جانب سے ای میلز کی پھر سے تحقیقات کا اعلان غیر معمولی اور پریشان کن ہے۔ اس سے پہلے ہلیری نے ایف بی آئی سے ای میلز کے متعلق تمام معلومات جاری کرنے کا کہا تھا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.