دوارب روپے کی کرپشن کے ملزم کی درخواست ضمانت‘ سندھ ہائیکورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے کوئلے کی غیرقانونی فروخت اور دو ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں گرفتار حیدرآباد چیمیبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ نیب نے گوہرا للہ کو کوئلہ کی خرید وفروخت میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ا لزام میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کو کوئلے کی کان ایک سالہ لیز پاور جنریشن کیلئے ملی تھی ملزم کے 50 بینک اکائونٹ کا سراغ لگایا جا چکا ہے ملزم کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاکہ گوہر اللہ بغیر کسی الزام کے 70 روز سے جیل میں ہیں لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ نیب سے دائر ریفرنس سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ شرمیلا فاروقی کو سرکاری عہدے کے لئے نااہل قرار دینے کی کارروائی سے متعلق کیس میں وکیل نے جواب الجواب داخل کرانے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.