تائیکوانڈو کراچی ڈویژن کے الیکشن

کراچی(بی ایل ٰآئی) تائیکوانڈو کراچی ڈویژن کے الیکشن  مقامی ہوٹل میں منعقد کئے گئے، جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے اور کراچی تائیکوانڈو کے ٹیکنیکل ہیڈ اور کوچنگ ہیڈ نے  الیکشن کے عمل میں حصہ لیا جبکہ الیکشن کے عمل کی نگرانی کرنے کے لئے سندھ کے سیکریٹری کامران قمر قریشی اور سندھ اولمپک کے سیکریٹری جناب احمد علی صاحب نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر جناب متین عزیز صاحب نے اپنے پینل کے نام پیش کئے جس کو تمام عہدیداروں نے ہاتھ اٹھا کر  منظور کیا اس الیکشن میں محمد فراز عثمان بطور صدر اور جناب خلدون راجہ صاحب بطور سیکریٹری، جناب محمد صدیق صاحب صدر برائے پیرا تائیکوانڈو، محترمہ افشاں شببر صاحبہ صدر برائےخواتین، محترمہ منیزہ اکرم صاحبہ سکیریٹری برائے خواتین اور  جناب جاوید خالد صاحب بطور فنانس سیکریٹری، منتخب ہوئے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.