عالمی یوم خواہش پر بچوں نے اسٹاک ایکسچینج کا روایتی گھنٹہ بجایا

کراچی(بی ایل ٰآئی)عالمی یوم خواہش کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز بچوں نے روایتی گھنٹہ بجاکر کیا ، انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

عالمی یوم خواہش پر بچوں کی خواہش پوری ہوگئی  ، کراچی میں مہلک بیماریوں کا شکار بچوں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کیا اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن روایتی گھنٹہ بجاکر کاروبار کا آغاز کیا ۔

معصوم بچوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج آکر خوشی کا اظہار کیا ،  پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہے یوم خواہش کےموقع پر خصوصی طور پر بچوں سے کاروبار کا آغاز کروایا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے بچوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔

عالمی یوم خواہش ہر سال 29 اپریل کو منایا جاتا ہے ، اس دن کا آغاز 1980 میں اس وقت  ہوا جب ایک مہلک مرض میں مبتلا 7 سالہ بچے کرس گریسیس نے پولیس آفیسر بننے کی خواہش کی ۔

جب پولیس کے اعلیٰ افسران کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے  کرس کو ایک دن کے لئے پولیس آفیسر بنا دیا ، جب یہ بات پھیلی تو بیمار بچوں کی خواہشیں پوری کرنے کے آئیڈیا کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ایک وِش فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں آیا۔

اس وقت دنیا بھر کے 48 سے زائد ممالک میں عالمی یوم خواہش  یعنی وِش ڈے منایا جاتا ہے ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.