عمران خان ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیاسی بیان نہ دلوائیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیاسی بیان نہ دلوائیں ایسے بیانات سے ادارہ متنازع ہوگا۔

آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ پر درعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بات راؤ انوار سے آگے بڑھ چکی ہے، عمران خان کا آئی ایس پی آرکے ذریعے سیاسی بیان ادارے کو متنازع بنائے گا انہوں نے کہا کہ جتنا بھی دباؤ ڈالنا ہے ڈالو،اصولی موقف تبدیل نہیں ہوگا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں،عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، غریبوں کو ریلیف پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، رمضان میں عوام پر بوجھ برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ میں لانا ہوگا، امیروں کیلئے ایمنسٹی اسکیم اور غریبوں کیلئے مہنگائی؟ باہر سے پیسہ آنے پر یہ لوگ خوشی مناتے ہیں، جس طرح معیشت چلائی جارہی ہے،عوامی ردعمل آئے گا، اگر بوجھ ڈالنا ہے تو امیروں پر ڈالیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا وزیرخزانہ ابھی تک کیمرے کے سامنے آیا نہیں، پیٹھ پیچھے آئی ایم ایف کی ڈیل کو کوئی نہیں مانے گا، آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے، ہم اپیل کرتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے۔

موجودہ حکومت نے مختصرمدت میں ریکارڈ قرضہ حاصل کیا، حکومت اپنی نااہلی اورناکامی تسلیم کرچکی، موجودہ حکومت نے غریب کاجینا مشکل کردیا ہے، کہا گیا تھا ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی، موجودہ حکومت کی پالیسیاں نوکریاں چھیننے والی ہیں، ہم نے تنخواہوں اورپنشن میں50فیصد سے زائد اضافہ کیا، کہا گیا تھا ایک کروڑ نوکریاں دی جائیں گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، بلاول بھٹو نے سوال اٹھایا کہ شرجیل میمن جیل میں کیوں ہیں؟ دوغلی پالیسی کیوں؟ مجہانگیرترین کے بے نامی اکاؤنٹس پاک ہیں دیگر کے ناپاک؟نیب کو جواب دینا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف نے سیاسی انتقام کےلیے نیب کا کالا قانون بنایا، نیب کا کالا قانون اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ہم 18ویں ترمیم اور صدارتی نظام پراپنا موقف تبدیل نہیں کریں گے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.