تبدیلی آگئی، خیبرپختونخوا کا ایسادفتر جس کی تصاویر دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کو عمومی طورپر زبوں حالی میں دوسرے نمبرپر موجود صوبہ تصور کیاجاتاتھا لیکن اصلاحات کے بعد کافی حدتک شہریوں کو فراہم سہولیات میں بہتری آئی ہے اورانصاف کی بروقت فراہمی کے لیے نئے بنائے جانیوالے پولیس اسسٹنٹ لائنز کے دفتر کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی فائیوسٹارہوٹل کا شبہ ہوتاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پولیس اور صوبائی اسمبلی کی مشترکہ کاوش سے خیبرپختونخواکے ہرضلع میں پولیس اسسٹنس لائنز اورتنازعات کے حل کیلئے کونسلز قائم کی جارہی ہیں تاکہ پولیس کی خدمات بروقت عوام تک پہنچ سکیں۔یہ نوتعمیر شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس ہر ضلع میں بنائے جائیں گے ۔


ڈی پی اوکوہاٹ محمد شعیب اشرف نے بتایاکہ پولیس اسسٹنس لائنز شہریوں کو آرام دہ اور شائستہ ماحول میں شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، اس اقدام سے روزمرہ زندگی میں پولیس سے متعلق مسائل کاکم سے کم وقت میں حل ہوگا‘۔
عمران خان نے ٹوئیٹرپر تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھاکہ” خیبرپختونخوا پولیس ماڈرن بن رہی ہے ، کوہاٹ کی نئی تعمیر شدہ پولیس اسسٹنس لائن، ہرضلع میں بنائی جائیں گی “۔
اسی طرح کی کچھ تصاویر پولیس اسسٹنس لائنز بنوں کی بھی سامنے آئی ہیں ۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.