ممتازبھٹومشکل میں پھنس گئے

لاڑکانہ:پولیس نےسابق وزیر ممتاز علی بھٹو کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاجبکہ ممتاز بھٹو نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

لاڑکانہ پولیس نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ممتازعلی بھٹو کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتازبھٹو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ کے ٹی پولیس نے کاروائی کرکے ممتاز بھٹو کے اسٹیٹ منیجر کے بیٹے سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں موجود نہیں، گرفتاری کیلئے ٹیم کراچی روانہ کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کھوڑو خاندان کے ملازم کو قتل کرنے کے مقدمے میں سابق وزیر ممتاز علی بھٹو سمیت انیس افرادکو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ممتاز بھٹو نے ضمانت کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفت پر مقدمہ درج کیا گیا۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.