دوران ڈرائیونگ فون پر بات کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

دوران ڈرائیونگ فون پر بات کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

دوران ڈرائیونگ فون پر بات کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

نیو ساؤتھ ویلز( بی ایل آٸی)ڈرائیونگ کے دوران فون پربات کرنےوالے افراد ہوجائیں ہوشیار۔ آسٹریلیا میں گاڑی چلاتے ہوئے اسمارٹ فونز کےاستعمال پکڑنےکیلئے نئی ٹیکنالوجی آگئی۔ حکام نے پینتالیس کیمرے نصب کرنےکا فیصلہ کیاہے۔ جو فون استعمال کرنے والے ڈرائیورز کی نشاندہی کرے گا۔

آسٹریلیامیں عوام کی سیفٹی اور بڑھتے ہوئےحادثات کی روک تھام کیلئےحکام نے نئی ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا۔ حکومت نےدسمبر تک ریاست بھر میں پینتالیس موبائل کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر یونٹ میں دو کیمرے ہوں گے، جوایک گاڑی کی نمبر پلیٹ بتائے گا اور دوسرے سے گاڑی کے ونڈ اسکرین کےذریعے دیکھا جائےگا کہ ڈرائیور اپنےہاتھوں سے کیا کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ ڈرائیورز کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا اور بھرنا پڑے گا تین سو چوالیس آسٹریلوی ڈالرکا جرمانہ۔ نیوساؤتھ ویلز کے وزیر برائے روڈز، اینڈریو کونسٹانس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیانے دنیا میں پہلی مرتبہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال کرنے والے ڈرائیورز کو سزا دینے کا آغاز کردیاہے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.