صوبے کی عوام کی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ناصر حسین شاہ

صوبے کی عوام کی جانوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، ناصر حسین شاہ
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر لاک ڈاون حکمت عملی ترتیب دی، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی (بی ایل آٸی)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ہمیشہ عوامی مفادمیں فیصلے کئے ہیں۔ انسانی جانوں پر نہ تو کبھی سمجھوتہ کیا ہے نہ کریں گے۔ عدالت عالیہ کے احکامات کی پیروی میں وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے اپنے تازہ بیان میں میں کیا ہے۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق صوبے کی عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر حکومت سندھ نے سینے پر پتھر رکھ کر بعض سخت فیصلے کئے جن کا مقصد انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ اور کچھ نہیں تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ وزیر اعلی سندھ نے صوبے کی عوام کی بہتری کی خاطر اقدامات اٹھائے مگر بعد ازاں کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے مرتب کی گئی پالیسی پر عملد رآمد کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق صوبے میں مزید لاک ڈاون کے نفاذ کا فیصلہ اکتیس مئی کے بعد کیا جائے گا اور کاروباری اوقات کا تعین بھی اس ہی کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے واضع کیا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں اور جھوٹی خبروں پر انحصار کے بجائے سرکاری اعلامیوں اور اعلانات پر عمل کیا جائے اور سماجی فاصلوں کی روایت اور احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھتے ہوئے روززمرہ کی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے۔

About BLI News 3217 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.